خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بھارت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 25 لاکھ ڈالر کا عطیہ

خلیج اردو: بھارت نے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کو25 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بھارت کی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر سنیل کمار نے مشرقی بیت المقدس میں یو این آر ڈبلیو اے کے ہیڈ کوارٹر میں دستخطی تقریب میں یو این آر ڈبلیو اے کے ڈائریکٹر آف پارٹنرشپس کریم عامر کو 25 لاکھ ڈالر کا چیک پیش کیا۔

عامر نے کہا کہ یہ بروقت تعاون یو این آر ڈبلیو اے کے کام کے لیے بھارت کی غیر متزلزل حمایت اور فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے عزم کا ایک مضبوط مظاہرہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button