متحدہ عرب امارات

ٹرمپ کے اضافی ٹیرف پر بھارت کا سخت ردعمل، ‘ناانصافی، بلاجواز اور ناقابل قبول’ قرار

خلیج اردو
نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "ناانصافی، بلاجواز اور ناقابل قبول” قرار دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے 6 اگست کو جاری بیان میں کہا کہ امریکہ نے بھارت کی روسی تیل کی درآمدات کو ہدف بنایا ہے، جبکہ بھارت پہلے ہی اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کر چکا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت کی روسی تیل کی درآمدات مکمل طور پر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہیں اور اس کا مقصد 1.4 ارب بھارتی عوام کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ امریکہ نے ایسے اقدامات پر بھارت کو نشانہ بنایا جو کئی دوسرے ممالک بھی کر رہے ہیں۔

رندھیر جیسوال نے مزید کہا کہ "ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ یہ اقدامات ناانصافی، بلاجواز اور ناقابل قبول ہیں۔ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔”

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر بھارتی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ نیا ٹیرف تین ہفتوں میں نافذ العمل ہو گا، جو کہ جمعرات سے نافذ ہونے والے 25 فیصد کے علیحدہ ڈیوٹی کے علاوہ ہو گا۔

ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں دیگر ممالک کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ براہ راست یا بالواسطہ طور پر روسی تیل درآمد کرتے رہے تو ان پر بھی ممکنہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

India Hits Out at Trump Tariffs, Calls Them ‘Unfair, Unjustified, Unreasonable’

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button