متحدہ عرب امارات

16 سال تک بغیر پاسپورٹ کے یو اے ای میں رہنے والے بھارتی باشندے سے ملیے

نیلہ یلیاہ 2004 میں متحدہ عرب امارا آیا تھا

 

خلیج اردو آن لائن: ایک ایسے بھارتی باشندے سے ملیے جو 16 سال تک یو اے ای میں بغیر دستاویزات کے رہا۔ اور اب قونصل خانے کی اہلکاروں اور سماجی کارکنوں کی مدد سے واپس اپنے گھر  بھارت کی ریاست تلنگانا چلا گیا ہے۔

نیلہ یلیاہ 2004 میں متحدہ عرب امارا آیا تھا۔  اور اب اسے ایک رضاکار نے جین سروس مشن میں کورونا وبا کے باعث اپنے ملک واپس جانے والے لوگوں میں دیکھا۔

بھارتی قونصل خانے میں پریس انفارمیشن کے قونصل نیرج اگروال نے بتایا کہ اس کے پاس نہ پاسپورٹ تھا نہ ہی کوئی اور دستاویز۔ لہذا ہمیں اس کی شناخت معلوم کرنے کے لیے پاسپورٹ کی ڈیٹا بیس کے ہزاروں کاغذات کو کھنگالنا پڑا۔

اگروال نے کہنا تھا کہ” اس کے پاس صرف 2002 کی الیکشن آئی ڈی تھی۔ اس کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں تھی۔ بہرحال ہمیں دی گئی معلومات کے مطابق ہم نے حیدرآباد میں پی آر او سے اس کی معلومات کے لیے رابطہ کیا”۔

نیلہ یلیاہ روپیش مہتا نامی رضا کار کو ملا، جب رپیش شارجہ کے صنعتی علاقے میں مزدوروں کی رہائش گاہیں دیکھنے گیا ہوا تھا۔

وہاں کچھ افراد نے روپیش کو نیلہ کے بارے میں بتایا اور اس کی مدد کرنے کو کہا۔

مہتا نے بتایا کہ اس وقت نیلہ بہت پریشان تھا اور صحیح طریقے سے بول بھی نہیں پا رہا تھا۔ اور اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے چھوٹی موٹی نوکریاں کر رہا تھا۔

مہتا نے بتایا کہ ” یو اے ای میں بھی اس کی کوئی معلومات نہیں مل رہی تھی نہ پولیس کے پاس اس کا کوئی ریکارڈ تھا نہ ہی ایمگریشن کے پاس۔ لہذا اسے بغیر دستاویزات کے واپس بھیجنا ایک مسئلہ بن گیا تھا”۔

تاہم، "وہ مجھے اپنی بیوی کا نمبر دینے میں کامیاب ہوگیا، لیکن وہ بھی تیلگو بول سکتی تھی۔ اور نیلہ کے لیے بھی یہ سمجھنا مشکل تھا کہ میں کیا کہ رہا ہوں”۔

اگروال نے بتایا کہ  بہت محنت اور مہینوں کے انتظار کے بعد قونصلہ خانہ اس کا نام اور اسٹیٹس کی تصدیق کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

اگروال نے مزید بتایا کہ اس کی شناخت کی تصدیق کے بعد "ہم نے اس کے ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹس جاری کیے، اور مقامی ایمگریشن حکام سے رابطہ کر کے اس کے جرمانے معاف کروائے”۔

بہرحال اب نیلہ اپنے گھر اپنی جوان ہو چکی بیٹی اور پوتے کے پاس واپس جا چکا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button