
خلیج اردو
21 ستمبر 2021
فجیرہ : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو ایرانی صدر ابراہیم رائیسی کی جانب سے شکریہ کا خط موصول ہوا ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر نے ایرانی صدر کے انتخاب کے بعد انہیں تہنیتی پیغام بھیجا تھا۔
اپنے پیغام میں رائیسی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور خصوصی طور پر معاشی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کافی پوٹنشل موجود ہے۔
انہوں نے شیخ خلیفہ کیلئے اچھی صحت اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔
دوسری طرف شیخ خلیفہ نے 2021 کا وفاقی فرمان نمبر 106 جاری کیا ہے جس میں خلفان محمد المزروئی کو قومی پراجیکٹ آفس کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جو کہ صدارتی امور کی وزارت میں اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری کے گریڈ کے ساتھ ہے۔
Source : Gulf Today







