متحدہ عرب امارات

دوکانوں کے معائنے کے دوران برآمد شدہ گاڑیوں کے جعلی سپیئرپارٹس ضبط

خلیج اردو
21 ستمبر 2021
فجیرہ : دیبا الفجیرہ میں ایک معائنے کے دوران گاڑیوں کے ایسے سپیئر پارٹس ضبط کیے گئے جن کو پرمٹ حاصل نہیں تھا۔ مختلف نوعیت کے 46 اقسام کے سپیئرپارٹس برآمد کیے گئے تھے۔

ضبطگیوں کا یہ عمل اس وقت ہوا جب مقامی حکام نے مونیٹرنگ کی کارروائیوں کو تیز کیا ۔ جولائی سے اگست تک 26 معائنہ کیے گئے جہاں خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرنے کے بعد سات کو جرمانہ اور 16 کو انتباہی نوٹس جاری کیے گئے۔

فجیرہ بلدیہ میں ڈائریکٹر جنرل انجینئر حسن سلیم الیاماہی کا کہنا ہے کہ ان میں سے اکثر خلاف ورزیاں کمرشل فراڈ کے زمرے میں آتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے 34 صارفین کے مسائل کو حل کیا جس میں خدامات فراہم کرنے میں تاخیر ، وارنٹی سے متعلق شکایات ، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور خواہش کے مطابق کام نہ کرنا شامل ہے۔

مسٹر سلیم ن ے بتایا کہ دوکانوں کے مالکان کو یقینی بنانا چاہیئے کہ ان کے دوکان میں چیزیں لائنسس کے مطابق فروخت ہورہی ہے یا جاری شدہ پرمٹ سے تجاوز کیا جراہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button