متحدہ عرب امارات

افغانستان میں طالبات اسکولوں میں جلدازجلد واپس ہونگی ، طالبان

خلیج اردو
21 ستمبر 2021
دبئی : طالبان نے منگل کے روز اپنے کابینہ کے باقی ماندہ افراد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبات کو تعلیم کی اجازت دی جائے گی۔

طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ہم مختلف چیزوں کو ترتیب دیے رہے ہیں اور یہ جتنی جلد ہو سکے گا ہوگا۔

یہ اس کے بعد ہوا جب وزارت تعلیم نے مرد اساتزہ اور طلبہ کو اسکولوں میں واپسی کا کہا لیکن کہیں بھی خواتین کا ذکر نہیں تھا۔

زیب اللہ مجاہد نے ایسی کسی خبر کا حوالہ نہیں دیا جس میں خواتین سے متعلق امور کی وزارت بند کی گئی ہے اور جس کو ایسے ادارے میں تبدیل کیا گیا ہے جو سابقہ دور طالبان میں مذہبی تعلیم اور سوچ کے زبردستی نفاذ کرتی تھی۔

اس مہینے کے شروع میں طالبان کی عبوری حکومت میں پہلی تقرریوں کا اعلان کیا گیا تھا – تمام افغانوں کیلئے ایک جامع انتظامیہ کے سابقہ وعدوں کے باوجود تمام اہم پوزیشن پر وہ افراد بٹھائے گئے ہیں جو وفادار ہیں یا متشدد رویے کے حامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button