
خلیج اردو
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ جاری مذاکرات تعمیری ہیں اور امید ہے کہ دیگر فریق ایران کے اس اقدام کو سراہیں گے۔
رائٹرز کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کر رہا بلکہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے ذریعے عارضی محفوظ راستہ فراہم کرنے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ عمان کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق جب تک امریکا کی جانب سے مبینہ جارحیت جاری رہے گی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان دنوں کسی وفد کی میزبانی یا ایرانی وفد کو بیرون ملک بھیجنے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔







