خلیج اردو آن لائن:
راس الخیمہ ایک لیبر کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد 44 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ مرید ایئریا میں لگنے والی کے آگ کے باعث ایک کمپنی کی 7 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی۔
راس الخیمہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر محمد عبداللہ ال زابی کا کہنا تھا کہ "راس الخیمہ پورٹ کے اور ایف ای ڈبلیو اے کے دفتر کے پاس قائم لیبر کیمپ میں بھڑکنے والی آگ میں کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور کارواں میں سے تمام 44 ورکروں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا”۔
الزابی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آگ لگنے کی اطلاع 9 بج کر 40 منٹ پر موصول ہوئی ” بہترین فائر فائٹرز نےآگ کو دیگر 21 کاروانوں تک پہنچے سے پہلے ہی شعلوں پر قابو پا لیا”۔
اور فائر فائٹرز بہت کم وقت میں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔
Source: Khaleej Times







