متحدہ عرب امارات

اسرائیلی حملے کے بعد بھی قطر اور یو اے ای کی پروازیں متاثر نہیں ہوئیں

خلیج اردو
دوحہ: قطر اور متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کے باوجود ان کی پروازوں کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

قطر ایئرویز نے منگل کو اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی۔ ایئرلائن نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی اور تحفظ ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہا ہے۔

دبئی کی ایئرلائن فلائی دبئی کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ پروازیں شیڈول کے مطابق جاری ہیں تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسافر اپنے سفر سے قبل پروازوں کی تازہ صورتحال ضرور چیک کریں۔

امارات اور اتحاد ایئرویز سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے آپریشنز پر ردعمل حاصل کیا جا سکے۔

فلائٹ ریڈار 24 نے بھی تصدیق کی ہے کہ دوحہ ایئرپورٹ پر پروازوں پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑا، ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے اور پروازیں لینڈ اور ٹیک آف کر رہی ہیں۔

یو اے ای کے ایئرپورٹس پر دستیاب ڈیٹا کے مطابق بھی دوحہ کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button