متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں AI ماہر ملازمین کی تنخواہیں زیادہ، نگرانی سخت

خلیج اردو
یو اے ای میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ماہر ملازمین زیادہ تنخواہیں حاصل کر رہے ہیں، مگر آجران تعلیمی اسناد اور تجربے کی سخت جانچ کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ AI کی مہارت رکھنے والے امیدواروں کی طلب بہت زیادہ ہے، خاص طور پر مالیاتی خدمات، ہوا بازی، لاجسٹکس اور پیشہ ورانہ شعبوں میں۔

PwC کے مطابق 2021 سے 2024 تک UAE میں AI سے متعلق نوکریوں کی تعداد دوگنی ہو کر 10,000 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 84 فیصد AI جابز کے لیے اب بھی ڈگری کی ضرورت ہے۔

HireRight کے جیمز رینڈل کا کہنا ہے کہ آج کل صرف CV دیکھ کر امیدوار کا انتخاب کافی نہیں۔ آجر شناخت، تعلیمی اسناد، ملازمت کے تجربے اور تکنیکی مہارت کی تصدیق کر رہے ہیں تاکہ حقیقی صلاحیت رکھنے والے امیدوار ہی منتخب ہوں۔

رینڈل نے مزید کہا کہ 2026 میں UAE میں AI کی ڈیمانڈ صرف تکنیکی یا کوڈنگ مہارت تک محدود نہیں بلکہ عملی کاروباری فوائد دینے والے پروفیشنلز کی ضرورت بڑھ رہی ہے، جیسے فیصلہ سازی، آٹومیشن، کسٹمر ایکسپیرینس اور رسک مینجمنٹ میں AI کا استعمال۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button