
خلیج اردو آن لائن: ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کے لیے ایک وارننگ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جب آپ بائیں لین یا اسپیڈ لین پر گاڑی چلا رہے ہوں تو پیچھے سے آنے والی گاڑی کو راستہ دیں۔
پولیس کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی ہے کہ کم رفتار پر گاڑی چلانے والے کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پیچھے سے تیز رفتاری پر آنے والی گاڑیوں کو آگے گزرنے کے لیے راستہ دینا چاہئے۔ بلکہ کم رفتار پر گاڑی چلانے والوں کو دائیں لین پر گاڑی چلانی چاہیے۔ انہیں ہر صورت میں بائیں جانب سے آنے والی گاڑی کو آگے گزرنے کے لیے راستہ دینا چاہئے۔
ابو ظہبی پولیس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈٰیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ درج بالا قوانین کی خلاف ورزی کے باعث حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
اس قانون کی خلاف ورزی پر 400 درہم جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔
#أخبارنا | بالفيديو .. #شرطةأبوظبي تدعو السائقين ضمن حملة #درب_السلامة إلى الالتزام بالمسار الأيمن عند القيادة بسرعات بطيئة لسلامة الجميع موضحة أن مخالفة عدم إفساح الطريق للمركبات التي لها أفضلية القادمة من الخلف أو من جهة اليسار (مسار التجاوز )قيمتها 400 درهم#أخبار_شرطة_أبوظبي pic.twitter.com/6eg6rubvwe
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) July 14, 2020
یاد رہے یہ وارننگ پچھلے سال ستمبر میں ابوظہبی پولیس کی جانب سے شروع کی گئی Be Road Safe مہم کا حصہ ہے۔







