متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد المکتوم کو 71 وی سالگرہ پر شیخہ لطیفہ بنت محمد کی مبارک باد

71وی سالگرہ پر شیخ محمد بن راشد المکتوم کو عرب امارات سے مبارک بادی کا سلسلہ جاری

( خلیج اردو دوبئی ) دوبئی کے حکمران ابو ظہبی کے نائب صدر اور وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی 71 وی سالگرہ منا رہے ہیں جس کے موقع پر انکی صاحب زادی لطیفہ بنت محمد نے انکو انسٹاگرام پر مبارک بعد دی ہے ۔ شیخہ لطیفہ بنت محمد نے مبارک بادی میں لکھا ہے کہ ” میرے پیارے والد کو سالگرہ کی بہت مبارک باد ہو "۔ شیخہ لطیفہ بنت محمد سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بچپن کی تصویر شئیرکی ہے ۔

Shiekha Latifa instagram

شیخ محمد بن راشد المکتوم 15 جولائی 1949 کو دوبئی کریک کے قریب گھر سنداغا میں پیدا ہوئے ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم شیخ راشد بن سعید المکتوم کے چار بیٹوں میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

بدھ کے روز متحدہ عرب امارات میں ٹوٹیر پر شیخ محمد بن راشد المکتوم ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اماراتی اپنے لیڈر کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں ۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم سوشل میڈیا پر بااثر رہنما  @hhshkmohd جن کے انسٹاگرام  پر 2۔5 ملین فالورز ہے جبکہ ٹوٹیر @HHShkMohd پر 3۔10 ملین فالورز ہیں ۔

MoHR

محکمہ انسانی وسائل اور امارتائزیشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button