
خلیج اردو آن لائن نیوز
ابوظہبی:ابوظہبی کے ولی عہد و ڈپٹی سپریم کمانڈر افواج متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔
انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے فرنٹ لائن کارکنوں کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے مزید احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا ہوگا تاکہ ہم اس وبا سے مکمل طور پر چھٹکارا پا سکیں۔
Today we announce no deaths related to COVID-19 in the UAE in the last 24 hours. Our deepest gratitude to our frontline heroes and to society for their commitment to adhering to precautionary measures. We must continue our collective efforts in tackling this challenge.
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) July 15, 2020







