
(خلیج اردو دوبئی ) اتحاد ائیر ویز نے پاکستان سے بین الاقوامی پروازیں کا اعلان کردیا جو 16 جولائی سے شروع کی جائیں گی ۔
لاہورکراچی اور اسلام آباد سے پروازیں بین الاقوامی مسافروں کے لئے بھی دستیاب ہونگی جو 50 دیگر ممالک کے لئے بھی پرواز کرینگی ۔
اتحاد ائیر لائن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کویڈ 19 کا ٹیسٹ لازمی کرنا ہوگا جس کے لئے پاکستان میں چغتائی لیب کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ سفر شروع کرنے سے 96 گھنٹے پہلے کویڈ ٹیسٹ قابل قبول ہوگا۔
اتحاد ائیر ویز نے ہفتے میں بارہ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جس میں سات لاہور سے دو اسلام اباد اور تین کراچی سے ہونگی ۔ اتحاد ائیر ویز نے متحدہ عرب امارات سے پاکستان مسافر لے جانے کا آغاز پہلے سے کر رکھا ہے ۔
یاد رہے کہ امارات ائیر لائن اور پی آئی اے نے جولائی کے پہلے ہفتے سے باقائدہ پروازوں کا آغاز کیا ہے اور فلائٹس معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔ٹکٹ کسی بھی ٹریول ایجنٹ یا ائیر لائن کی ویب سائٹ سے خریدا جاسکتا ہے ۔ ابوظہبی کے رہائشی یا جن کے پاس ابو ظہبی کا ویزہ ہو صرف وہی اتحاد ائیر ویز سے ابو ظہبی آسکتے ہیں جسکے لئے آئی سی اے سے اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
جب تک آئی سی اے سے اجازت نہ مل جائے ٹکٹ وصول نہ کریں ۔ آئی سی اے سے اپرول کے لئے http://www.smartservices.ica.gov.ae یہ لنک کلک کیجئے ۔
جن افراد کو سفر کرنا ہے وہ اپنا کویڈ ٹیسٹ کریں جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لئے ٹیسٹ لازمی نہیں ۔
پرواز کی روانگی سے تین گھنٹے قبل ائیر پورٹ میں انٹری کرنا ہوگی اور چہرے پر ماسک ہاتھوں پر دستانے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا ۔
اائیر پورٹ پہنچنے پر آئی سی اے اجازت نامہ کویڈ منفی ٹیسٹ اور رہائشی ویزہ دکھانا ہوگا جس کے بغیر متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ابوظہبی ائیر پورٹ پر پی سی آر اور تھرمل ٹیسٹ ہوگا جبکہ 14 دنوں تک خود کو قرنطینیہ میں رکھنا ہوگا ۔
مسافروں کو اپنے ساتھ ہینڈ بیگ میں 5 کلو سے زیادہ وزن لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کیبن سامان اپنے ساتھ لایا جاسکتا ہے جس پر ایک محصوص وزن تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔
سفر پر روانہ ہونے سے پہلے آل ہوسن ایپ ڈاون لوڈ کرلیں اور پی سی آر منفی سرٹیفیکٹ کا اندراج اس پر کرنا لازمی ہوگا ۔
Source:Gulf News







