متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کا مقابلہ: شارجہ پولیس نے ورکرز کی نقل و حرکت روکنے کے لئے چوکیاں قائم کیں

اس اقدام کے تحت شارجہ, دبئی اور عجمان کے مابین بسوں کی آمد و رفت کو محدود رکنا ہے تاکہ کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

منگل کوبتایا گیا کہ شارجہ پولیس نے وورکرز کی آمدورفت کو روکنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےشہر کے داخلی راستوں پر چوکیاں قائم کی ہیں۔

اس منصوبے میں اتحاد روڈ، دبئی اور شارجہ کو ملنے والی روڈز, شارجہ اور عجمان کو ملنے والی روڈز شامل ہیں

شارجہ پولیس میں محکمہ ٹریفک کے کیپٹن فہد البلوشی کا کہنا ہے کہ شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے تحت، عہدیدار دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) اور عجمان پولیس کے ساتھ رابطہ میں ہیں تا کہ تینوں شہروں کے درمیان بسوں میں وورکرز کے آمدورفت کو روکا جا سکے.
کیپٹن ال بلوشی نے کہا کہ جو بھی قواعد کو پامال کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو بسوں کی نگرانی کے لئےاحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
شارجہ پولیس غیرقانونی بسوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کو دریافت کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال بھی کررہی ہے۔
بسوں پر پابندی سے متعدد مختلف قسمیں خارج کردی گئیں ہیں اور صرف وو بسیں چلے گی جنکو اجازت دی گئی ہیں.

کیپٹن البلوشی نے کہا کہ فورس کا سب سے بڑا مقصد کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وورکرز کے مابین رابطے کو کم کرنا ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

دریں اثنا ، شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف زیری ال شمسی نے شارجہ میں تعمیراتی کمپنیوں سے اپنی رہائش گاہ امارات منتقل کرنے کی درخواست کی۔
میجر جنرل ال شمسی نے کہا کہ پولیس کسی بھی اقدام کو آسان بنانے میں مدد کرے گی۔

Source : Khaleej Times
21 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button