متحدہ عرب امارات

دبئی: 33 سالہ پرتگالی ویٹر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

انسداد منشیات  کے محکمے کو قابل اعتماد ذرائع سے ایک عرب کے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کی اطلاع ملنے پر کاروائی کی گئی

 

خلیج اردو آن لائن: 33 سالہ پرتگالی ویٹر کو کرسٹل میتھ نامی منشیات رکھنے اور دوسرے لوگوں تک سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد کریمنل کورٹ بھیج دیا گیا۔

اس کیس کی تحقیقات کرنے والے افسر نے گواہی دی ہے کہ محکمہ انسداد منشیات  کو اپنے قابل اعتماد ذرائع سے ایک عرب کے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد مزید تحقیقات کرنے پر مشتبہ شخص کے رہائش کے بارے میں پتہ چلتے ہی پولیس کی ٹیمیں اس کو گرفتار کرنے لیے روانہ ہوگئیں۔

تاہم مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی تلاشی لینے پر پولیس کو اس کے پاس سےمنشیات نہیں ملیں لیکن اس شخص کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آیا۔

مشتبہ عرب سے مزید تفشیش کرنے پر اس نے بتایا کہ ایک پرتگالی ویٹر اسے منشیات فراہم کرتا ہے۔   جس پر پولیس نے پرتگالی ویٹر کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے احکام کے حوالے کر دیا۔ اس شخص پر منشیات رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے

Source : Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button