متحدہ عرب امارات

گلوبل ویلج کا 25 واں سیزن 25 اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان۔

گلوبل ویلج اس سال اپنے قیام کی پچیسویں سالگرہ(سلور جوبلی) منائے گا.

خلیج اردو ویب ڈیسک 14- جولائی-2020

دبئی: گلوبل ولیج ، جو دبئی کا ایک اہم تفریحی اور ثقافتی مقام ہے ، اکتوبر 2020 میں اپنے اگلے سیزن کا آغاز کرنے جارہا ہے۔یہ سیزن اپریل 2021 تک چلے گا۔

اس سال یہ پارک اپنی مدت پوری کیے بغیر ہی 15 مارچ کو بند کردیا گیا تھا جب کرونا وبا کی شروعات ہوئی تھیں۔

اس سال گلوبل ویلج اپنی سلور جوبلی بھی منانے جارہا ہے جس کے لیے محتلف نئی اقسام کی تفریحات کا بندوبست کیاجائے گا۔

گلوبل ویلج ایک مقبول کھلے میدان کی طرز کا سیاحتی مقام ہے جہاں دنیا بھر کی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہاں بچوں کے لیے تفریح،شاپنگ ،ریستوران وغیرہ بھی کھولے جاتے ہیں۔

اپنی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر گلوبل ولیج سیاحوں کو 40،000 سے زیادہ تفریحی پروگرام اورشوز پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، جو تمام سیاحوں کو ایک کثیر الثقافتی منظرنامہ پیش کرے گا۔

اس شو میں محتلف ممالک سے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہر بھی کرتے ہیں اس کے علاوہ آتش بازی کے شوز بھی اس کا حصہ ہیں۔

بشکریہ: گلف نیوز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button