متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے 490 نئے کیسز ، تین اموات کا اعلان کیا

وزارت صحت نے 83 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے پیر کے روز کورونا وائرس کے 83 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 1443 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 490 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 7755 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 3 مرضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 46 ہو گئی ہے. حکام نے بتایا کہ فوت ہونے والے افراد ایشین شہریت کے تھے۔
وزارت صحت اور روک تھام کا کہنا ہے کے نئے کیسز کا پتا مزید 30000 ٹیسٹ کے بعد چلا.

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کے جان بحق ہونے والی افراد ایشین شہری تھے اور انہیں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ دوسرے مرض بھی لاحق تھے، جس کے نتیجے میں ایسی پیچیدگیاں پیدا ہوئی جن کے وجہ سے انکی موت واقعہ ہوئی .

کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 14 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سیکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source : Gulf News
21 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button