متحدہ عرب امارات

کویت تعمیراتی شعبے میں پاکستانیوں کو ویزہ دینے کیلئے تیار ہے، شیخ رشید

خلیج اردو
02 جون 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کے روز کہا ہے کہ کویت پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں ویزہ دینے کیلئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کویت کا کامیاب دورہ کیا ہے۔

تقریبا 11 سال کے وقفے کے بعد کویت نے پاکستانی تاجروں ، ڈاکٹروں ، پٹرولیم سیکٹر اور فیملیز کیلئے ویزا بحال کردیا ہے جبکہ کویت کے وزیر اعظم نے بھی تعمیراتی شعبے کیلئے ویزا جاری کرنے کی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 425 پاکستانی ڈاکٹرز اس ہفتے کویت روانہ ہوں گے۔ 52 پاکستانی کویت کے جیلوں میں ہیں جن میں سے 6 پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب کے 3 ملین ویزوں میں سے 30 فیصد ملے گا۔

مسٹر رشید نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد کے قریب ہے جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوانے والا زرمبادلہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button