
خلیج اردو
02 جون 2021
دبئی : دبئی کی بلدیہ نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ ساحل سمندر پر پائی جانے والی یہ سمندری مخلوق بے ضرر اور کسی نقصان کا باعث نہ بننے والے ہیں۔
کریسیس اکسیکولہ ذات کی یہ مخلوق دراصل سمندری تتلیوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ لمبائی میں 7.15 سے 13.2 ملی میٹر کی یہ مخلوق سوئی کی مانند تہہ سے چھپے خول میں بند ہیں۔
یہ مخلوق کسی قسم کی زہریلی نہیں اورف ان سے بیچز کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم یہ عوام کیلئے بظاہر تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ یہ جسم پر بیٹھتے اور مرنے کی صورت میں سمندرفی لہریں انہیں ساحل پر لے آتے ہیں۔
ایک بڑے سمندری حدود میں واقع یہ حشرات عام طور پر گرم پانیوں میں پائے جاتے ہیں۔ بدلیہ کے مطابق سمندری مخلوق کی حفاطت حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ اس حوالے سے پائیدار لائحہ عمل ان کے منصوبوں کا حصہ ہے۔
بلدیہ نے دبئی کے ساحل پر پھیلاؤ کی حد کی نگرانی کرنے، اور تجزیہ اور مطالعہ کیلئے نمونے جمع کرنے کے امارات کے تمام عوامی ساحلوں پر ماحولیاتی معائنہ تیز کردیا ہے۔
اس نے ساحلوں پر موجود ان حیاتیات کی باقیات کو دور کرنے کیلئے صفائی کی کارروائیوں کو بھی تیز کردیا ہے تاکہ عوام ساحل سمندر کی سرگرمیوں میں بحفاظت مصروف ہوسکیں۔
Source : Khaleej Times







