متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: صحرا کے وسط میں سے شیخ زید کا خاکہ اچانک نمودار ہوگیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے ہر دلعزیز رہنما شیخ زید بن سلطان النہیان مرحوم کو ماضی میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنایا گیا خاکہ یو اے ای کے صحرا کے وسط میں دوبارہ نمودار ہوگیا۔

دبئی ایک فوٹوگرافر محمد نے یہ خاکہ عجمان کے صحرا سے دریافت کیا اور پھر اسے کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ڈرون کے ساتھ فضا سے لی گئی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ زید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انکی شبیہ پودوں اور جھاڑیوں سے تیار کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ شیخ زید 33 سال تک یو اے ای  کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران رہے۔ اور وہ ایک شاندار شخصیت کے مالک تھے جو ابھی بھی یواے ای کی عوام کے لیے مشعل رہا ہے۔

مزید برآں، یاد رہے کہ یو اے ای صحراوں میں سے پارکوں یا جھیلوں کا نمودار ہونا کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ جیسا کہ ماہ رمضان کے دوران شہریوں نے دبئی کے ذیزرٹ میں سے چاند کی شکل کی ایک جھیل ڈھونڈ نکالی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button