دبئ میں پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئ لڑکی کو مساج سینٹر میں بذریعہ انسانی سمگلنگ بنگلہ دیش سے دبئ لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو پندرہ سالہ لڑکی کو مشروب میں شراب ملا کر زیادتی کرنے اور اس کو مزید جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزام میں 8 سال کی سزا سنادی۔عدالتی کاروائی کے مطابق لڑکی کو اس کی ایک رشتہ دار عورت دبئ لائ اور اسے ایک مساج سینٹر میں کام کرنے پر مجبور کیا۔
لڑکی کے مساج کرنے کے بعد جب اس کی رشتہ دار عورت نے اسے گاہکوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا تو لڑکی نے انکار کردیا۔اس عورت نے لڑکی کو ایک کمرے میں بند کردیا اور اسے واپس بنگلہ دیش بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق ” میں مجرم سے اس وقت ملی جب اس نے میری رشتہ دار عورت کو یہ بتایا کہ اسے مجھ سے پیار ہے لیکن میرے منع کرنے کے بعد مجھے وہ ایک نائٹ کلب لے گیا جہاں اس نے مجھے مشروب میں شراب ڈال کر پلائی۔شراب پینے کے بعد میری حالت غیر ہوگئ اور اس کے بعد مجھے نہیں معلوم میرے ساتھ کیا ہوا۔
صبح جب میری آنکھ کھلی تو میں نے خود کو مجرم کے بیڈروم میں پایا۔لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں اسے معلوم ہوا کہ 36 سالہ بنگلہ دیشی ملزم اس کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ہوا۔لڑکی کی رشتہ دار عورت نے لڑکی کو بتایا کہ اگر وہ مجرم کے ساتھ جسمانی رشتہ بنائے رکھے گی تو وہ اس کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گا۔ تقریباً ایک مہینے بعد لڑکی کی رشتہ دار عورت کو پولیس نے جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا اور لڑکی مجرم کے زیر نگرانی آگئ۔
مجرم لڑکی کو مساج سینٹر میں کام کرنے پر مجبور کرتا رہا اور پیسے کماتا رہا۔کام نہ کرنے کی صورت میں مجرم نے لڑکی کو دھمکایا اور اسے بھوکا پیاسا رکھنے کی دھمکی دی۔مجرم لڑکی کو جسمانی اذیت دینے کا بھی مرتکب ہوا اور اسے بیلٹ سے مارتا رہا۔لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ "اگست 2019 میں مجرم لڑکی کو ایک دوسرے مساج سینٹر لے گیا جہاں لڑکی کی ملاقات اپنے ہی ملک کی ایک اور عورت سے ہوئ۔لڑکی نے اس عورت کو اپنے اوپر ہونے والے جسمانی تشدد کی ساری کہانی سنائ اور اسے اپنے جسم پر موجود نشانات دکھائے” اس عورت نے میری مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور مجھے ایک ٹیکسی میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن روانہ کیا۔
28 سالہ اماراتی خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ لڑکی نے سارا ماجرا القصیص پولیس اسٹیشن میں بیان کیا۔
دبئ پولیس نے مجرم کو الناہدہ سے گرفتار کیا۔مجرم نے دوران تفتیش لڑکی سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ بنگلہ دیش سے لڑکیوں کو انسانی سمگلنگ کے ذریعے دبئ مساج سینٹرز میں کام کے لیے لاتا ہے۔
دبئ پبلک پراسیکیوٹر نے مجرم پر لڑکی سےزیادتی اور انسانی سمگلنگ کی دفعات لگائیں۔عدالت نے مجرم کو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں تین سال اور انسانی سمگلنگ کے الزام میں پانچ سال کی سزا سنائ۔سزا مکمل کرنے کے بعد مجرم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
Source : Gulf News







