متحدہ عرب امارات

دبئی میں عورت کا دستی بیگ چھین کر فرار ہونے والے شخص کو تین ماہ قید کی سزا۔

مجرم نے عورت کے بیگ سے 1200 درہم اور اس کا پاسپورٹ بھی چرایا۔

(خلیج اردو ویب ڈیسک) دبئی میں ایک 20 سالہ ہندوستانی لڑکے کو ایک عورت کا دستی بیگ چھین کر فرار ہونے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سنادی گئ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ عورت ایک گلی سے گزر رہی تھی۔اس واقعہ کی سماعت بروز اتوار ایک مقامی عدالت میں ہوئ۔

تفصیلات کے مطابق اس واقعے کی وجہ عورت کی مجرم کے ساتھ ہم بستری سے انکار بنا۔20 سالہ مجرم مدعی عورت کا گزرے مارچ میں انٹرنیشنل سٹی کی ایک گلی میں پیچھا کر رہا تھا۔ جب اس نے عورت کو ہم بستری کرنے کو کہا۔

عورت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ”میں نے اسے بتایا کہ میں ایک شادی شدہ عورت ہوں اور مجھے اس سب میں کوئ دلچسپی نہیں ہے۔میرے انکار کے بعد وہ میرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا۔میں نے اس کا پیچھا کیا لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔میں نے واقعے کی شکایت ال راشدیہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائ”۔

دو دن بعد ال راشدیہ پولیس نے مجرم کو گرفتار کرلیا اور عورت نے مجرم کو مشکوک افراد کی فہرست سے پہچان لیا۔

استغاثہ کے مطابق مجرم نے عورت کے بیگ سے 1200 درہم نقدی اور پاسپورٹ بھی چرایا۔

عدالت نے مجرم کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی اور سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدری کا حکم بھی دیا۔

بشکریہ: گلف نیوز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button