متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امرات : دبئی میں ایک شخص نے پولیس کو چیلنج کرنے کے لئے ہیروئن لے کر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو بھی منشیات کے استعمال ، فروغ دینے یا تجارت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے.

دبئی پولیس کے ایک عہدیدار نے منگل کو بتایا کہ ایک ایشیائی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس نے ہیروئن لے کر سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی.

دبئی پولیس میں محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عید محمد تھانوی ہرب نے بتایا کہ اس شخص نے نشہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شائع کی اور اسے گرفتار کرنے کے لئے دبئی پولیس کو چیلنج کیا۔

بریگیڈ عید محمد تھانوی ہرب نے کہا "ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتی رہی ۔ ہم نے مشتبہ شخص کی شناخت کی اور اسے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا غیر معمولی سلوک کو ظاہر کرنے کا پلیٹ فارم نہیں ہے. ہم کسی کو بھی غیر قانونی منشیات کے استعمال ، ان کی تشہیر اور تجارت نہیں کرنے دیں گیں . ہم معاشرے کو نقصان پہنچانے والے ویڈیوز کو ریکارڈ کرنے اور شائع کرنے والے ہر کسی کو گرفتار کریں گے.”

دبئی پولیس نے ملزم کو سزا کے لئے متعلقہ اتھارٹی کے پاس بھیج دیا۔

سائبر کرائم قانون میں آرٹیکل 29 کے مطابق ، آن لائن خبریں ، معلومات یا ڈیٹا شائع کرنے یا اس کی ساکھ کو خراب کرنے یا ملک یا اس کے کسی بھی ادارہ کو نقصان پہنچانے کے لئے سزا ، قید اورایک ملین درہم جرمانہ تک کی سزا ہے۔

Source : Gulf News

08 April 2020

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button