متحدہ عرب امارات

شارجہ میں ایک شخص نے کار سے ایک بیگ بمعہ 80 ہزار درہم چرا لئے۔

پولیس نے ملزم کی تلاش میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کردی۔

(خلیج اردو آن لائن ویب ڈیسک) شارجہ پولیس کے مطابق "ہم ایک ایسے ملزم کی تلاش میں ہیں جس نے شارجہ کے ال زہرا علاقے میں ایک کار کا شیشہ توڑ کر اس میں سے ایک بیگ چوری کیا جس کے اندر تقریباً 80 ہزار درہم موجود تھے۔چوری کی یہ واردات گزشتہ جمعرات والے دن کو ہوئ۔کار مالک نے پولیس میں اس کیس سے متعلق شکایت درج کروا دی ہے۔

کار کی مالکہ کا پولیس بیان میں کہنا تھا کہ ” گزشتہ جمعرات کو شام 8 بجے کے درمیان کچھ مشکوک افراد اس کا پیچھا کر رہے تھے۔اسی دوران وہ ایک دکان میں بغیر اپنے دستی بیگ کے داخل ہوئیں۔کچھ دیر بعد جب وہ واپس کار کے پاس آئ تو اس نے دیکھا اس کی کار کا ایک شیشہ ٹوٹ چکا تھا اور اس کا دستی بیگ وہاں سے غائب تھا”

شارجہ پولیس نے اس کیس کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں اپنی گاڑی کے اندر کوئ قیمتی اشیاء نا رکھیں اور اس کے علاوہ کبھی بھی گاڑی کا انجن آن حالت میں مت چھوڑیں

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button