خلیج اردو ویب ڈیسک
دبئئ پولیس نے ایک منفرد مہم شروع کی ہے جس میں آپ حصہ لے کر ایک ہزار درہم تک نقد انعام اور اس کے علاوہ محتلف انعامات بھی جیت سکتے ہیں۔دبئئ پولیس کی یہ مہم انسدادِ منشیات سے متعلق ہے تاکہ عوام میں منشیات سے متعلق مزید شعور اجاگر کیا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کے ہمایا انٹرنیشنل سینٹر نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر منشیات سے بچاؤ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک مقابلہ شروع کیا ہے۔
ہمایا انٹرنیشنل سینٹر کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ الحیات کا کہنا تھا کہ "یہ مقابلہ ان 30 محتلف کاوشوں کا حصہ ہے جس کے ذریعے ہم سماجی رابطوں کی ایپس انسٹاگرام اور ٹوئٹر کے ذریعے عام عوام تک رسائ حاصل کرنا چاہتے ہیں”.
کرنل حیات کا مزید کہنا تھا کہ "انسٹاگرام پر دبئی پولیس کے پیروکار محتلف سوالات کے جواب دے کر 1000 درہم تک جیت سکتے ہیں۔ یہ سوالات انسدادِ منشیات سے متعلق ہوں گے۔اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی ایک ویڈیو 9 محتلف زبانوں میں جاری کی جائے گی جس کا بنیادی مقصد منشیات کی لعنت سے کیسے دور رہا جائے ہوگا”.
اس کے علاوہ 8 سرکاری اور بین الاقوامی ادارے پولیس کی اس مہم کا حصہ ہوں گے جس کے ذریعے محتلف سیمینار،کانفرنس ،ورک شاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام عوام اور منشیات کے عادی افراد میں اس لعنت سے متعلق آگاہی پیدا کی جاسکے۔
اس مہم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ محتلف مقامات سے حصہ لے رہے ہیں جن میں منشیات کے بحالی مراکز بھی شامل ہیں۔
انعامات کے سلسلے میں ہرروز قرعہ اندازی ہوگی اور عوام میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
Source : Gulf News







