متحدہ عرب امارات

اے ڈی ایس سی سی کا انسداد کووڈ 19 کیلئے انتہائی جدید طبی مشین لگانے کا اعلان

ابوظہبی کے سٹم سیلز سنٹر ، اے ڈی ایس سی سی نے کووڈ 19 وائرس پر نئی تحقیق میں سائنسی دریافت کی خاطر معاون ہونے والے جدید ترین طبی آلے کے حصے کو نصب کردینے کا اعلان کردیا –

سیل تھراپی اور سٹم سیلز پر تحقیق و ری جنریٹو میڈیسن پر توجہ مرکوز رکھنے والے سپیلشلسٹ ہیلتھ کیئر کے مرکز اے ڈی ایس سی سی نے یہ پیشرفت ہیلیؤس ماس سائٹومیٹر کو حاصل کرکے اسے نصب بھی کردینے سے انجام دی ہے ، یہ مشین کسی بھی نمونہ کی سیل بہ سیل درجہ بندی اور گنتی کرسکتی ہے –

مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کے اس واحد سائٹو میٹر کی مالیت 3.6 ملین درہم ہے اور مرکز کی جانب سے اس میں سرمایہ کاری کا اقدام انسداد کووڈ 19 کی کوششوں کے تحت کیا گیا ہے – اس سائٹو میٹر کے ذریعے مرکز کے سائنسدانوں کو افراد کے ہیومن سیلز کی پروفائل بہت تیزی سے تیار کرنے میں معاونت ملے گی ، مریض کے مدافعتی نظام میں وائرس کا تدارک کرنے کی صلاحیت کو جانچنے میں مدد ملے گی اور وباء کے دیگر مختلف پہلوؤں اور رحجانات کا جاننے میں بھی سہولت میسر آئے گی –

اے ڈی ایس سی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس آلے کے ذریعے کووڈ 19 کے مریض کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو جانچنے میں مدد ملے گی اور اس وباء سے متعلق ایسے کئی سوالات کا جواب بھی میسر آئے گا جو ابھی تک تحقیق میں نہیں مل سکے ۔ ان میں مریض میں بیماری کے شدت ، اسکی مختلف وجوہات اور ان کے تدارک کے مختلف مراحل بھی شامل ہیں –

اے ڈی ایس سی سی نے حال ہی میں کووڈ 19 کے علاج میں ایک بڑی کامیابی ملنے کا اعلان بھی کیا تھا جس میں انسانی جسم اس وائرس سے لڑنے کے قابل ہو اور انسانی جسم کو نقصان پہنچانے کیلئے وائرس کی صلاحیت کم ہوئی ۔ اس طریقہ علاج میں مریض کے اپنے خون سے سٹم سیلز کو الگ کرکے انہیں نیولائزنگ مسٹ کے طور پر دوبارہ فعال کیا گیا ۔ اب تک اس طریقہ علاج کی کامیابی کی شرح 100 فیصد چل رہی ہے – اس مرکز کے عملہ کو اس نئی مشین اور اس کے آلات سے متعلق تربیت فراہم کی جارہی ہے اور انہوں اس آلے کو پیار سے ‘ لمبور گینی ‘ کا نام دیا ہے –

اے ڈی ایس سی سی نے ایک اور بڑی پیشرفت کرتے ہوئے کینسر مریضوں کیلئے مینیمل ریزڈیوئل ڈیزیز ٹیسٹ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات میں پہلی بار ہونگے اور اس انتہائی ماہرانہ ٹیسٹ کے نتیجے میں فزیشنز کو مریض میں ایسے سیلز کی حقیقت جاننے میں مدد ملے گی جو ممکنہ طور پر بعد میں نقصان دہ ہوسکتے ہیں ۔ اس سے قبل ایسا ٹیسٹ کرانے کیلئے مریضوں کو بیرون ملک سفر کرنا پڑتا تھا –

اس ٹیسٹ کی دستیابی اس کینسر مرض کی تشخیص اور علاج میں اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے اور یہ خصوصی طور پر ان بالغ افراد اور بچوں کے حوالے سے اہم ہے جنہیں کثیر مائلوما اور لیوکیمیا لاحق ہوتا ہے

 

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button