
خلیج اردو
دبئی: پاکستانی نژاد موسیقار طوریس حبیب نے ہالی ووڈ کی مشہور فلم "ڈیون: پارٹ ٹو” کے لیے ساؤنڈ انجینئرنگ پر گریمی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ اس شعبے میں ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
کراچی میں پیدا ہونے والے طوریس حبیب کو یہ ایوارڈ فروری میں دیا گیا تاہم انہوں نے ٹرافی اپنے گھر پہنچنے تک اس خبر کو صیغہ راز میں رکھا۔ رواں ہفتے انہوں نے یہ کامیابی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی اور اس لمحے کی اہمیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ "ڈیون: پارٹ ٹو پر اپنے کام کے لیے گریمی جیتنا میرے لیے اعزاز ہے۔ میں انجینئرنگ کی کیٹیگری میں پہلا پاکستانی اور مجموعی طور پر دوسرا پاکستانی ہوں جس نے گریمی ایوارڈ جیتا ہے۔”






