
خلیج اردو ویب ڈیسک 13 – جولائی-2020
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 12 جولائی سے ویزہ و شناختی کارڈ تجدیدی عمل کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔ اس بارے میں وزرات کی طرف سے چند نئی ہدایات سامنے آئی ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ عوام سے یہ گزارش ہے کہ وہ اپنا ویزہ و شناختی کارڈ تجدیدی عمل آن لائن کروانے کی کوشش کریں۔
کرونا وبا کی وجہ سے دفاتر میں عوام کا لمبا ہجوم ہو رہا ہے جو کہ صحت کے لیے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
جن لوگوں کے ویزے ختم ہو چکے ہیں وہ مندرجہ ذیل شیڈول کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید کروالیں۔








