متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے رقم چوری کی بڑی واردات کا سراخ لگا لیا 8 رکنی گروہ گرفتار

افریقی اور ایشیائی باشندوں پر مشتعمل 8 رکنی گینگ گرفتار

(خلیج اردو ) دبئی میں رقم چوری کی بڑی واردات کا سراخ لگا لیا گیا جس میں 8 رکنی ایشیائی اور افریقی لینگ نے رقم تبدیل کے عرض سے آئے شخص سے 3 کروڑ 58 لاکھ 5 ہزار درہم چوری کر لیئے جس کو سی آئی ڈی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ۔

متاثرہ شخص کرنسی تبدیلی کے عرض سے آل نحدہ گیا جہاں ایک افریقی فرد نے اس کو دفتر لے جانے کا جھانسہ دیا اور ایک دفتر لے گیا جہاں پہلے سے اس کے دوست موجود تھے ۔ متاثرہ شخص کو کہا گیا کہ رقم دیکھا ۔ رقم دیکھا نے پر افریقی شخص نے اسکو مکا مار کر بیگ چھین لیا اور ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا ۔

متاثرہ شخص ان میں سے کسی کو بھی پکڑنے میں ناکام رہا تو علاقے میں ان لوگوں کو ڈھونڈ رہا تھا ۔ ایسے میں اس کی ملاقات سی آئی ڈی اہلکار سے ہوئی جس نے پولیس رپورٹ درج کرائی اور ملزموں کے خلاف متحرک کاروائی کے لئے چھاپے مارے گئے ۔

پولیس نے مجرموں کو گرفتار کر لیا اور انکو پولیس لائن میں بند کردیا ۔متاثرہ شخص نے مجرموں کی نشاندہی کردی جن کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button