
(خلیج اردو ) شارجہ شاپنگ مالز میں فری کویڈ 19 ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔مختلف شاپنگ مالز میں 16 مقامات پر فری کویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ شاپنگ مالز میں کی جانے والے کرونا وائرس ٹیسٹوں کا رزلٹ 48 گھنٹوں تک موصول ہوجاتا ہے ۔
مختلف شاپنگ مالز میں 16 مقامات پر قائم کئے گئے کویڈ 19 ٹیسٹنگ سینٹرز یومیہ 8 گھنٹے ڈیوٹی تاریخ مخم600 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کرسکتے ہیں ۔
پچھلے 4 دنوں میں 8 سینٹرز میں کویڈ 19 کے فری ٹیسٹ کئے گئے جن میں شارجہ سٹی مال ،میگا مال سہارہ سینٹر اور ال سفیر مال شامل ہیں ۔ دوسرے دن اوسیس مال اور آل انصار مال تیسرے دن سفاری مال اور سٹی سینٹر شامل ہے۔
Source: Gulf Today







