
خلیج اردو آن لائن: دبئی میں ڈیزاسٹر اور کرائسس مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی کی جانب سے دبئی واپس آنے والے رہائشیوں کے لیے 4 شرائط کا اعلان کیا گیا ہے۔
وہ شرائط درج ذیل:
دبئی واپس آںےکے خواہشمند تمام افراد کو GDRFA کی ویب سائٹ سے واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
واپسی کے سفر سے پہلے کورونا کے لیے مخصوص PCR ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جس کی رپورٹ کا منفی ہونا ضروری ہے۔ نیز ٹیسٹ اور اجازت نامہ جہاز میں چڑھنے سے پہلے دیکھانا ضروری ہوگا۔
مزید برآں دبئی پہنچے کے بعد تمام مسافروں کو دبئی حکام کی جانب سے کورونا مانیٹرنگ کے لیے بنائی گئی اسمارٹ ایپ (DXB COVID-19 SMART APP) ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی۔
کمیٹی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایسے افراد جن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہوگی انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں نہیں رکھا جائے گا۔

Source: Gulf Today