
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے جے وان (Jaywan) کارڈ کو عالمی سطح پر وسعت دینے کے لیے اتحاد پیمنٹس اور UnionPay International کے درمیان نئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
11 اگست کو ہونے والے معاہدے کے تحت جے وان کارڈ صارفین اسے 183 سے زائد ممالک میں 10 کروڑ سے زیادہ پوائنٹس آف سیل اور تقریباً 18 لاکھ اے ٹی ایمز پر استعمال کرسکیں گے۔
معاہدے کے تحت UAE سے باہر جے وان کارڈ کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشنز کو یونین پے انٹرنیشنل، اتحاد پیمنٹس کے زیرِ انتظام Emirates Electronic Switch سسٹم تک منتقل کرے گا۔
معاہدے میں سیٹلمنٹ، لیکویڈیٹی اور غیر ملکی کرنسی کی خدمات بھی شامل ہیں، جس سے جے وان سسٹم کو عالمی سطح پر وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
اتحاد پیمنٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سیف حمید الظاہری اور یونین پے چائنا و یونین پے انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈونگ جون فینگ نے شنگھائی میں یونین پے انٹرنیشنل کے ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کیے۔
حکام کے مطابق یہ شراکت داری UAE کے مقامی ادائیگی کارڈ سسٹم کی عالمی مسابقتی صلاحیت اور آپریشنل لچک کو بہتر بنانے کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں ادائیگیوں کی سیٹلمنٹ کو مزید مؤثر بنائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گی۔
یہ معاہدہ اتحاد پیمنٹس اور یونین پے کے پہلے سے جاری تعاون کو مزید وسعت دیتا ہے، جس کے تحت UAE کے مالیاتی ادارے Jaywan-UnionPay ملٹی سسٹم کارڈ جاری کرتے ہیں۔ UAE کے اندر مقامی ادائیگیاں جے وان سسٹم کے ذریعے جبکہ بین الاقوامی ادائیگیاں یونین پے انٹرنیشنل نیٹ ورک کے ذریعے پراسیس کی جاتی ہیں







