متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں 2027 کی چھٹیوں کا حساب: رمضان 29 یا 30 دن ہونے سے کتنی اضافی چھٹیاں ملیں گی؟

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں ملازمین کو سال کے دوران زیادہ سے زیادہ 13 دن کی سرکاری تنخواہ دار چھٹیاں مل سکتی ہیں، تاہم رمضان کے 29 یا 30 دن ہونے سے ان تعطیلات کی مجموعی تعداد میں ایک دن کا فرق پڑ سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعطیلات کے نظام کے مطابق گریگورین نئے سال کی ایک چھٹی، عیدالفطر کی 3 چھٹیاں، رمضان کے 30ویں دن کی اضافی چھٹی، عرفہ کے دن کی ایک چھٹی، عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں، اسلامی نئے سال کی ایک چھٹی، نبی کریم ﷺ کی ولادت کے موقع پر ایک چھٹی اور عیدالاتحاد کی 2 چھٹیاں شامل ہیں۔

اگر رمضان 29 دن کا ہو تو مجموعی سرکاری تعطیلات 12 دن بنتی ہیں، جبکہ رمضان 30 دن کا ہونے کی صورت میں ایک اضافی دن شامل ہو کر یہ تعداد 13 دن تک پہنچ جاتی ہے۔

2027 میں یکم جنوری جمعہ کو ہونے کی توقع ہے، جس سے تین روزہ ویک اینڈ بن سکتا ہے۔ عیدالفطر کا آغاز 9 مارچ کو متوقع ہے۔ اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو عید کی تین چھٹیاں 11 مارچ تک ہوں گی، جبکہ رمضان 30 دن کا ہونے کی صورت میں 12 مارچ کی اضافی چھٹی بھی شامل ہوجائے گی اور ویک اینڈ ملا کر ممکنہ طور پر چھ روزہ تعطیلات بن سکتی ہیں۔

عرفہ ڈے اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 15 سے 18 مئی تک چار روزہ وقفے کی شکل اختیار کرسکتی ہیں، جبکہ دسمبر میں عیدالاتحاد کی دو سرکاری چھٹیاں 2 اور 3 دسمبر کو متوقع ہیں، جس سے ویک اینڈ ملا کر چار روزہ چھٹی بن سکتی ہے۔

حکام غیر عید کی بعض سرکاری تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کرسکتے ہیں، تاہم عید کی تعطیلات اس منتقلی کے اصول سے مستثنیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی تہواروں کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ چاند دیکھنے کے بعد سرکاری اعلان کے ذریعے ہوگا، اس لیے ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ حتمی تاریخوں کے اعلان سے قبل چھٹی یا ناقابل واپسی سفری بکنگ کرنے میں احتیاط کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button