متحدہ عرب امارات

دبئی کا سفر کرنے کے خواہاں افراد کیلئے اہم ، دبئی میں متعدی امراض کی روک تھام کے لیے نیا قانون نافذ،سفری ایڈوائزری جاری کردی

دبئی میں متعدی امراض سے متعلق نیا قانون، سفر سمیت متعدد پابندیاں عائد

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی منظوری سے دبئی میں متعدی امراض کی روک تھام کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت متاثرہ یا مشتبہ افراد کو صحت حکام کی اجازت کے بغیر سفر یا نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

قانون کے مطابق متاثرہ افراد کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جو بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنے، اور بغیر اجازت صرف طبی سہولیات تک جانے کی اجازت ہو گی۔ مرض کو چھپانے یا جان بوجھ کر یا لاعلمی میں دوسروں تک منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

قانون تمام افراد کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ سرکاری ہدایات اور طبی مشوروں پر مکمل عمل کریں۔ مسافروں پر لازم ہو گا کہ وہ دبئی کی داخلی چیک پوسٹس پر تمام طبی معلومات فراہم کریں، بیماری کی صورت میں رپورٹ کریں، ماسک پہنیں، اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔

قانون کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی صحت کے ضوابط کے مطابق سائنسی بنیادوں پر احتیاطی تدابیر کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی صحت کو محفوظ بنانا ہے۔ اس کے علاوہ قانون میں کھانے کی اشیاء، ماحولیاتی صفائی، تمباکو کنٹرول، مزدور رہائش گاہوں، جراثیم کش اقدامات، اور ایمرجنسی کی صورتحال میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے کردار کو بھی واضح کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button