متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں انٹری پاسز کیلئے نیا اصول،میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اب کچھ درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے

خلیج اردو

ابوظبہی: وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یہ شرط عائد کی ہے کہ یو اے ای کے سفر سے پہلے ویزا کے لیے درخواست دینے سے مستثنیٰ کچھ ممالک کے شہریوں کے لیے داخلے کے اجازت نامے جاری کرنے کے لیے ایک بیماری سے پاک سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

 

امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق یہ اصل پاسپورٹ اور رنگین تصویر کی پہلے سے طے شدہ ریکوائرمنٹس کے علاوہ ہے۔اتھارٹی نے نشاندہی کی کہ ویزا درخواست میں پیش کردہ ڈیٹا کے مطابق لازمی اور اختیاری دستاویزات مختلف ہو سکتی ہیں۔

 

اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں داخلے کے اجازت نامے جاری کرنے کا طریقہ کار مختلف چینلز کے ذریعے انجام دیا جاتا ہےجن میں ویب سائٹ، سمارٹ ایپلیکیشن، کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز یا قریبی بااختیار ٹائپنگ آفس شامل ہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button