
خلیج اردو
دبئی۔ متحدہ عرب امارات کے نئے قانون میں ان افراد کے لیے بھی گریجویٹی اور ملازمت کے خاتمے پر مرعات ہوں گے جن میں وہ پارٹ ٹائم نوکری کرتے ہیں یا پھر ان کے اوقات کار لچکدار ہیں اور یا وہ انلائن کام کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ایگزیکٹیو قرارداد جو قانون کی عمل داری سے متعلق تفصیلات فراہم کرتا ہے، اس کی عمل داری، گریجویٹی اور تمام تر تفصیلات اور اسکیم جو پارٹ ٹائم، عارضی اور گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے وضاحت کی گئی ہے۔
نیا قانون اجازت دیتا ہے کہ ملازمین کام کے ایک سے زیادہ ماڈل میں کام کی اجازت دیتا ہے۔
ایم جی لا میں قانون کنسلٹنٹ محمد گامال توافق کا کہنا ہے کہ قانون ملازمت پارٹ ٹائم ملازمت سے متعلق حقوق کا تحفظ کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹ ٹائم کام سے متعلق ہی لاسوٹ اکثر فائل کیے جاتے ہیں۔
پچھلے ادوار میں فل ٹائم ملازمین کو جیل اور جلاوطن کیے جانے کا امکان ہے۔ اب یہ قانونی ہے کہ ایک ملازم ایک سے زیادہ آجر کے لیے کام کرے۔
فل ٹائم ملازمین جن کو کمپنی نے اسپانسرڈ کیا ہے کو اب عارضی یا پارٹ ٹائم کام کے لیے دوسرے آجروں کے ساتھ کام کی اجازت مل سکتی ہے۔
گریجویٹی اور فل ٹائم ملازمین اب پروفیشنل اسٹبلٹی اور کام سے متعلق تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔
موافق کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسا ہوتا تھا کہ پارٹ ٹائم ملازمین جب کسی کے لیے کوئی پراجکٹ مکمل کرتا تھا تو ان دونوں کا تعلق ختم ہوجاتا تھا کیونکہ بعد میں کسی قسم کے مراعات نہیں ہوتے تھے۔ تاہم اب نئے قانون کے مطابق نئے ماڈلز سے یہ تعلق قائم رہے گا اور ملازمین کو حوصلہ ملے گا کہ وہ ایسے پارٹ ٹائم کام کو لمبے دورانیے تک رکھے۔
قانون میں ملازمین کو فراہم کیا گیا ہےکہ وہ اپنے کام کے ماڈل اور کنٹریکٹ کو تبدیل کریں یا اس میں ردوبدل کریں یا یقینی بنائیں کہ پہلے آجر سے جو معاہدہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے پہلا تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔
پارٹ ٹائم ، عارضی ، لچک دار اور گھر سے کام کرنے والے ملازم کی گریجویٹی کیسے حساب کی جاتی ہے؟
ملازمت کے کنٹریکٹ میں شامل کام کے اوقات کو فل ٹائم ملازمت کے فی سال کل ورکنگ گھنٹوں پر تقسیم کریں۔
اسے 100 سے ضرب دیجئے۔
پارٹ ٹائم جاب کی گریجویٹی کا فل ٹائم گریجویٹی سے تناسب کیا جائے گا۔
١مثال کے طور پر آپ کمنی اے کے لیے فل ٹائم کام کرتے ہیں اور سال میں 2112 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ اسی طرح آپ کمپنی بی کے لیے پارٹ ٹائم کام کرتے ہیں جو سال میں 792 گھنٹے بنتے ہیں۔
792/2,112=0.375
0.375×100= 37.5
مذکورہ بالا درج حساب سے اب 37.5 فی صد گریجویٹی کو حساب کیا جائے گا۔
پارٹ ٹائم ملازمین کے لیے سالانہ چھٹیوں کو کیسے ناپا جاتا ہے؟
پارٹ ٹائم ملازمین کی چھٹیاں ان کے گھنٹوں کے حساب سے ہوتی ہے۔
ان اوقات کار کو دنوں میں تبدیل کیجئے۔
اسے فی سال کے ورکنگ گھنٹوں کو فل ٹائم دنوں پر تقسیم کریں۔
اسے سال میں جو چھٹیوں کا حق دیا گیا ہے اس سے ضرورت دیں جہاں کم از کم سال میں پانچ چھٹیوں کی اجازت ہے۔
کنٹریکٹ میں کیا ہونا لازم ہے؟
معاہدوں میں ملازم کی ملازمت یا پیشہ، شمولیت کی تاریخ، کام کی جگہ، آرام کے دن، کام کے اوقات، پروبیشن ٹائم ، معاہدے کی مدت، اجرت جس میں دیگر فوائد اور الاؤنسز ، سالانہ چھٹی، کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے نوٹس کی مدت اور طریقہ کار بتانے کی ضرورت ہے۔
شامل کی جانے والی دیگر معلومات میں آجر کا نام اور پتہ، کارکن کا نام، قومیت، تاریخ پیدائش اور اہلیت شامل ہیں۔
وزارت کی طرف سے متعین کردہ کوئی دوسرا ڈیٹا بھی معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔
کارکنوں اور آجروں کو متحدہ عرب امارات کے لیبر قانون کے مطابق منظور شدہ کنٹریکٹ فارمز میں نئی شقیں متعارف کرانے کی اجازت ہوگی۔
Source: Khaleej Times







