
خلیج اردو
دبئی۔ ابوظبہی میں ایک بھارتی اسکول نے امن کے لیے شمیں روشن کیں ہیں جس میں یوکرین اور روس کے جنگ کو لے کر جنگ بندی اور امن کے لیے پیغام دیا گیا ہے۔
نجی انگلش اسکول کے اسٹاف جسے عام طور پربھاوناس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ملکر امن کا پیغام دیا ہے۔ اس کا مقصد امن ، بھاءی چارہ اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔
اس میں دعا کا ایک سیشن رکھا گیا تھا جس میں اس جنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج پیش کیا گیا۔ اس میں جنگ کے بغیر دنیا کے لیے ، نفرت کے خاتمے اور دہشتگردی کے خلاف پیغام دیا گیا۔
بعد میں موم بتیوں کو اس انداز میں پیش کیا گیا جس سے امن او محبت کا پیغام دینا مقصود تھا۔
اسکول انتظامیہ نے اسے جنگ زدہ علاقوں میں متاءثرہ لوگوں سے اظہار یک جہتی اور دنیا بھر میں امن سے بے گھر ہونے والوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔
روس اور یوکرین کا تنازع دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ اب تک اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے 249 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ زخمی افراد کی تعداد 553 ہے۔