متحدہ عرب امارات

نئے سال کی رات:دبئی کے ریسٹورنٹس کے کاروبار میں بھی ریکارڈ اضافہ

خلیج اردو 01 جنوری 2022

دبئی:نئے سال کی تقریبات کا جشن منانے کیلئے دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔دبئی میں گزشتہ شب نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مخلتف مقامات پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔شہر میں سیاحوں کے رش کے باعث ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا۔

 

دبئی میں ایک دن میں کھانا کے ڈیلیوری آرڈرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔2021 کے آخری روز تیز بارش نے موسم کو بھی سہانا بنایا۔ہوٹل اور ریسٹورٹس کے مالکان نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ساتھ شاندار موسم کو بھی کھانے کے آرڈرز میں ریکارڈ اضافے کی وجہ قرار دیا۔شہر کے ایک ہوٹل میں کھانا ڈیلور کرنے والے رائیدڑ کے مطابق وہ روزانہ کی بنیاد پر کھانے کے 8 سے 10 پارسل ڈیلیور کرتا ہے لیکن گزشتہ روز اس سمیت ہوٹل کے دیگر ہر ایک رائیڈر نے 25 سے30 کھانے کے پارسل ڈیلیور کئے۔

 

ہوٹل میں کام کرنے والوں کے مطابق گزشتہ روز اُن کو معمول سے پہلے ہی کھانے کے آرڈرز کیلئے ٹیلیفون آنا شروع ہوئے جبکہ پورا دن کھانوں کے آرڈرز کا نہ تھم والا سلسلہ جاری رہا۔ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے مالکان نے توقع کااظہار کیا کہ جس انداز سے گزشتہ برس انکا کاروبار کافی اچھا رہا بلکل اسی طرح 2022 میں بھی انکے کاروبار میں ترقی ہوگی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button