متحدہ عرب امارات

دبئی میں 2 افراد پر ہتھیاروں سے حملہ کرنے کے الزام میں 14 افریقی شہری گرفتار-

دبئی پولیس نے ایک اور افریقی شہریت کے دو نوجوانوں پر ہتھیاروں سے حملہ کرنے پر 14 نوجوان افریقی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

دبئی پولیس نے ٹویٹر پر انکشاف کیا کہ دونوں متاثرین کو چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے-

مجرموں کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

دبئی پولیس نے ایک بیان میں کہا: "ہم اس کے تحت کمیونٹی کو ایمرجنسی نمبر 999 پر کال کرکے کسی بھی جارحانہ یا نقصان دہ سلوک کی اطلاع دینے کی تاکید کرتے ہیں۔”

Source : Khaleej Times
4 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button