جمعے کے روز ابوظہبی میں واقع ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ابوظہبی سٹی بلدیہ نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ واقعہ المفرق گودام کے علاقے میں پیش آیا- آگ پر قابو پالیا گیا ہے-
"ہم رہائشیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ سول ڈیفنس نے صورتحال کو قابو میں کرلیا ہے۔
بلدیہ نے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ جھوٹی خبروں پر غور نہ کریں۔
"برائے مہربانی ، گھر پر ہی رہیں اور صرف معتبر ذرائع سے خبریں چیک کریں۔”
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Source : Khaleej Times
5 June 2020







