دبئی میں سیلاب زدہ وادی میں پھنسے ہوئے بس مسافروں کو امارات کی پولیس نے بچا لیا۔
بدھ کو ایک مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، وہ بس جس میں مسافر سفر کررہے تھے وہ وادی ہٹا کے ام النصور علاقے میں سیلاب سے بہہ گئی تھی-
جب بس ڈوبنے لگی ، تمام مسافر بس سے نکل کر پہاڑ کی چوٹی کی طرف گئے ان میں سے ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا-
دبئی پولیس کے ہٹا اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل مبارک ال کیتبی نے بتایا کہ شام 7 بجکر 40 منٹ پر واقعہ کے بارے میں آپریشن روم کو الرٹ کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں خصوصی پہاڑی گشت والی گاڑیوں میں سوار مقام پر پہنچ گئیں تھیں-
ایک افسر نے اس گروپ کو مرکزی سڑک کی طرف چلنے میں مدد کی ، یہاں تک کہ وہ ایک محفوظ علاقے تک پہنچ گئے جہاں دبئی ایمبولینس موجود تھی۔
Source : Khaleej Times
27 May 2020







