متحدہ عرب امارات

یو اے ای لاٹری میں 100 ملین درہم جیک پاٹ کا خاتمہ، واحد خوش نصیب انل کمار بولا ہی رہے

**خلیج اُردو**
دبئی: یو اے ای لاٹری کے ایک سالہ تاریخ کے سب سے بڑے 100 ملین درہم جیک پاٹ کا دور اختتام کو پہنچ گیا ہے، اور 29 سالہ بھارتی شہری انلکمار بولا اس خطیر رقم کے واحد فاتح برقرار ہیں کیونکہ ہفتہ 29 نومبر کو ہونے والے آخری ڈرا میں کوئی بھی امیدوار ساتوں نمبر ملا نہ سکا۔

یہ آخری جیک پاٹ ڈرا، جو شام 8:30 بجے منعقد ہوا، متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے انعام کے لیے عوام کے پاس آخری موقع تھا۔ اس کے بعد یو اے ای لاٹری نئے "لکی ڈے” فارمیٹ میں داخل ہو رہی ہے جس میں ہفتہ وار ڈراز اور نئی انعامی ساخت شامل ہے۔

انلکمار بولا، جو ابو ظبی میں آئی ٹی پروفیشنل ہیں، نے یہ تاریخی جیک پاٹ 18 اکتوبر کے 23ویں لکی ڈے ڈرا میں جیتا تھا، جب انہوں نے تمام سات نمبرز ملا کر 88 لاکھ میں ایک کے مشکل ترین امکانات کو مات دی تھی۔ تعلق ہے تلنگانہ سے، اور وہ اب تک اس انعام کے واحد خوش نصیب کھلاڑی ہیں۔

جبکہ نیا فارمیٹ سامنے آ چکا ہے، جس کے مطابق نیا گرینڈ انعام 30 ملین درہم اور دوسرا انعام 5 ملین درہم ہوگا، اور ہر ہفتے تین کھلاڑی لکی چانس رافل کے ذریعے 100 ہزار درہم یقینی طور پر جیتیں گے۔

**کم درجے کے انعامات**
چاہے جیک پاٹ اور ایک ملین درہم کا دوسرا انعام کوئی نہ جیت سکا، تاہم ہفتے کی رات ہونے والے 26ویں ڈرا میں کم درجے کے انعامات پر ہزاروں امیدوار کامیاب رہے۔
سات یو اے ای رہائشیوں نے لکی چانس رافل کے ذریعے 100 ہزار درہم جیتے، جب کہ 13,994 شرکاء نے چند ہندسوں کے فرق سے بڑی پوزیشنیں تو نہیں جیتیں لیکن مختلف کیٹیگریز میں انعامات ضرور حاصل کیے۔

97 کھلاڑیوں نے 1,000 درہم جیتے، جبکہ 13,890 افراد نے صرف مہینہ یا دن اور مہینے کے مختلف امتزاج ملانے پر 100 درہم حاصل کیے۔

گزشتہ ایک سال میں یو اے ای لاٹری پانچ ملینئرز کو جنم دے چکی ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد شرکاء میں مجموعی طور پر 147 ملین درہم سے زیادہ تقسیم کر چکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button