متحدہ عرب امارات

دبئی: دو پاکستانی باشندوں نے پولیس والے بن کر اپنے ہم وطن کو اغوا کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں دو پاکستانی باشندوں پر پولیس والے بن کر اپنے ہم وطن پاکستانی کو اغوا کرنے اور پھر اس نقدی چھیننے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں 28 سالہ متاثرہ پاکستانی الکراما کے علاقے میں اپنی مشترکہ رہائش گاہ پر سونے کی تیاری کر رہا تھا جب دو پاکستانی اس کا نام پوچھتے اسکی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ "انہوں نے خود کو پولیس والے ظاہر کیا اور مجھے اپنے ساتھ پولیس تھانے جانے کو کہا۔ میں انکار کر دیا اور انہیں بتایا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ جس کے بعد انہوں نے میرے اوپر حملہ کردیا اور میرے ہاتھ باندھ دیے۔ انہوں نے ایک ماسک سے میری آنکھیں بند کر دیں اور مجھے اپنی گاڑی میں لے گئے”۔

مدعاعلیہان نے متاثرہ شخص نے 3200 درہم اور اس کا موبائل چھین لیا۔ ملزمان متاثرہ شخص سےپوچھا کہ اس کے خلاف دبئی پولیس کے پاس کوئی شکایت درج ہے یا نہیں۔ جس پر متاثرہ شخص نے انہیں بار بار بتایا کہ وہ ایک شریف انسان ہے اور اسکا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔

متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ "جب ایک پولیس پیٹرول نے انہیں روکا اور مجھے بازیاب کروایا تو انہوں نے مجھے میری رہائشی عمارت پر واپس چھوڑ دیا”۔

24 سالہ پولیس اہلکار نے گواہی دی وہ اس علاقے میں گشت پر تھا جب اسے گاڑٰی پر شک ہوا۔ متاثرہ شخص نے اسے بتایا کہ اسے دو افراد لے گئے تھے اور اسنے پولیس اہلکاروں اپنے ہاتھ پر ہتھ کڑی کے نشان بھی دیکھائے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ "میں ان سے انکے شناختی کارڈ کے بارے میں پوچھا۔ ایک نے مجھے اپنا اماراتی شناختی کارڈ دیکھایا جبکہ دوسرا اپنے موبائل میں آئی ڈی کارڈ کی کاپی تلاش کر رہا تھا تو میں اس کے موبائل میں متاثرہ شخص کی تصویر دیکھی۔ وہ تصویریں ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن میں نے اس کا موبائل چھین لیا”۔

جس کے بعد پولیس اہلکار نے گاڑٰی کی تلاشی لی جس میں سے 2 اشاریہ 5 ملین کے نقلی بینک نوٹس برآؐمد ہوئے۔

جس کے بعد دبئی پبلک پراسیکیوشن نے دونوں ملزمان پر جعلی پولیس والے بننے، اغوا، چوری، اور نقلی کرنسی رکھنے کا الزام عائد کر دیا۔

مقدمے کی اگلی سماعت 16 مارچ کو ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button