متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے نے پاکستانیوں کو قونصل سروسز فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپ لانچ کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو گھر بیٹھے وسیع قونصل سروسز فراہم کرنے کے لیے ایک نئی موبائل ایپ لانچ کر دی۔

یہ قونصل خانے کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام تر خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے، جیسا کہ ایپ کے ذریعہ دستاویزات کی تصدیق، ویزا، پاسپورٹ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ سے متعلق درخواستوں ، میتوں کی ٹرانسپورٹیشن کے بارے میں معلومات اور سہولت، اور قانونی مشورے سے لے کر تمام دیگر قونصلر اور فلاحی خدمات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے بدھ کے روز دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں مقامی اور پاکستانی میڈیا کی موجودگی میں موبائل ایپ لانچ کی۔

موبائل ایپلی کیشن کی اضافی خصوصیات میں متحدہ عرب امارات میں جاب لیٹر کی تصدیق اور پاکستانیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کا ویزا، پاکستان میں اراضی کے تنازعات سے متعلق معلومات، خاندانی معاملات اور متحدہ عرب امارات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے دیگر سرکاری تنظیمیں شامل ہیں۔

یہ ایپ  قونصلیٹ جنرل آف پاکستان  دبئی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ قونصل خانے نے ایپل اور گوگل کو بھی درخواست دی ہے کہ وہ ایپ کو اپنے اسٹوروں پر ڈاؤنلوڈ کرنے کے فراہم کرے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button