خلیجی خبریں

مصر میں معروف قراء کے اعزاز میں میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو: مصر میں اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم قائم کیا جارہا ہے جس میں معروف قاریوں(قراء) کی زندگی سے متعلق یادگاری اشیاء رکھی جائیں گی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق یہ میوزم مصر کے زیر تعمیر نئے انتظامی دارالحکومت میں قائم کیا جائے گا،2015 سے زیر تعمیر نئے مصری دارالحکومت کا نام ابھی تجویز نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میوزیم میں مشہور مصری قاریوں اور ان کی زندگی اور کارناموں سے وابستہ افراد سے متعلق اشیاء اور معلومات کو پیش کیا جائے گا۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہوگا اور یہاں مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع الحسین مسجد میں رکھی تاریخی اشیاء بھی منتقل کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button