متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں شیپنگ کنیٹینرز میں بنایا گیا  ڈرائیو تھرو کوویڈ سنٹر کھول دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا کی جانب سے ابوظہبی کے المنہال کے علاقے میں ایک ڈرائیو تھرو کوویڈ سروس سنٹر قائم کیا گیا ہے، یہ سروس سنٹر شیپنگ کنٹینروں میں بنایا گیا ہے۔

اس سروس سنٹر کی چار لینیں ہیں، جن میں سے 3 لائینیں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے ہیں جب کہ ایک لائن کورونا ویکسین لگوانے کے لیے مختص کی گئی ہے۔ یہ مرکز یومیہ ویکسین کی 100 خوراکیں اور پی سی آر کے 600 ٹیسٹ کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔

مرکز ہفتے سے جمعرات کے روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا، جب کہ جمعے کے روز صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا کرے گا۔

یہ سنٹر شیپنگ کینٹیرز میں اس لیے بنایا گیا ہے کہ کیونکہ شپنگ کنٹینرز زیادہ پائیدار اور قابل تطہیر ہوتے ہیں اور گرمی اور سردی کو روکنے کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔ انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے، دوبارہ استعمال اور برقرار رکھنے میں بھی آسانی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ابو ظہبی میں سیہا کے زیر انتظام اسکریننگ مراکز کی کل تعداد چھ ہو گئی جس میں المدینہ، زید اسپورٹس سٹی، البحیہ، ال شمقہ ، التھبہ اور اب المنہال شامل مراکز شامل  ہیں۔

ویکسین لگوانے یا کوویڈ سے متعلق اسکرینگ کے لیے رہائشی سیہا کی موبائل ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button