متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے مریخ مشن نے مریخ کی پہلی شاندار تصویر کھینچ لی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ پر بھیجے گئے ہوپ پروب نامی مشن نے مریخ کی پہلی روشن تصویر کھینچی لی، اس تصویر کو انگریزی میں Discrete aurora کہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بدھ کے روز ٹوئیٹر پر ہوپ پروب کی اس کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں اس تصویر کو کائناتی مظہر کا نام دیتے ہوئے لکھا ” اعلی معیار کی تصاویر عالمی سائنس برادری کے لئے مریخ کے ساتھ شمسی تعامل پر تحقیق کرنے کے لیے مثال موقع فراہم کرتی ہیں”۔

https://twitter.com/HHShkMohd/status/1410224621434150921?s=20

ان تصویروں میں مریخ ارد گرد ایک ایسی چمک دیکھائی گئی ہے جسے مجرد شفق کا نام دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ہوپ پروب مش مریخ پر دو سالوں کے مشن کے لیے بھیجا گیا ہے، اور اس نے سائنسی معلومات اکٹھی کرنی شروع کر دی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button