(خلیج اردو ) پاکستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی 90 افراد جانبخق ہوگئے جبکہ مون سون بارشوں نے 1000 گھروں کو نقصان پہنچایا بڑے شہر پانی میں ڈوب گئے۔ ناقص انتظامات کی وجہ سے کراچی لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی مرکزی شاہراہیں تالاب میں تبدیل ہوگئی ۔
ہر سال پاکستان میں مون سون بارشوں کے بعد حالات خراب ہوجاتے ہیں اور گھروں میں پانی داخل ہوجاتا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے جاتے۔
تفصلات کے مطابق سندھ میں 31 خیبر پختون خواہ میم 23 بلوچستان میں 15 اور پنجاب میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔شمالی علاقہ جات میں 13 اور آزاد کشمیر میں 3 افرادجانبخق ہوگئے ۔کراچی میں 20 سے زیادہ گاڑیاں ملبے تلے دھب گئی ۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کو پانی سے صاف کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ریلیف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پاکستان کی حکومت کو ہر سال ناقص انتظامات کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر پھر بھی انتظامات نہ ہونے کے برابر کئے جاتے ہیں ۔
Source:Khaleej Times







