
خلیج اردو
13 نومبر 2020
دبئی: کہتے ہیں محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔۔۔ایک 36 سالہ پاکستانی شہری نے متحدہ عرب امارات میں 63 سالہ معذور بھارتی بزرگ شخص کی بہترین دیکھ بھال کرکے اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا۔
محمد اسد اور بھارتی شہری تومیچن تھامس چار سال سے ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر ہے۔ محمد اسد نے تومیںچن تھامس کی معذوری کے بعد اس کی دیکھ بھال شروع کی۔
تھامس کہتے ہیں کہ وہ آٹھ سال قبل دبئی آئے جس سےقبل انہوں نے سعودی عرب میں تیس سال گزارے جہاں وہ اپنا کروبار کرتے تھے۔انہون نے مزید بتایا جہ دبئی آمد کے بعد ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی تاہم تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنی چھوڑنا پڑی جس کے بعد اپنا کاروبار شروع کیا۔۔۔۔کاروبار میں نقصان ہونے کی وجہ سے اپنے اخراجات پورے نہ کر سکے جس کے بعد انہیں قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑا اور 6مہینے جیل میں گزارنے پڑے۔
تھامس کے مطابق جیل سے واپس آنے کے بعد انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جسمانی معذوری نے ان کو گھیر لیا۔ایسے میں محمد اسد نے ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالی۔۔
محمد اسدا کمپنی میں کرین آپریٹر کے طور پر رات کی شفٹ میں کام کرتے ہیں۔۔۔۔۔محمداسد کام پر جانے سے پہلے تمام کام نمٹا کر جاتے ہیں جس میں انکل تھامس کو کھانا اور دوا دینا شامل ہے۔۔
محمد اسد کہتے ہیں کہ ان کی ایک ہی خواہش ہے کہ انکل تھامس بخیروعافیت اپنے خاندان کے پاس واپس پہنچ جائیں۔۔۔۔میرے لیے یہ پاکستان اور بھارت نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کی بات تھی جس کو میری ضرورت تھی۔
محمد افضل نے کہا کہ وہ آخری وقت تک انکل تھامس کی دیکھ بھال کریں گے۔امیتابچن تھامس کو کرائے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قانونی معاملات کا سامنا ہے جس کو سلجھائے بغیر وہ انڈیا واپس نہیں جا سکتے۔
Source : Khaleej Times







